لاہور ،قومی کرکٹرز کا کنڈیشننگ کیمپ5مئی لگانے کا فیصلہ
تازہ ترین : 1

لاہور ،قومی کرکٹرز کا کنڈیشننگ کیمپ5مئی لگانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) قومی کرکٹرز کا کنڈیشننگ کیمپ پانچ مئی سے لاہور میں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق اس کنڈیشننگ کیمپ میں 30 سے 40 قومی کرکٹرز کو طلب کیا جارہا ہے جس میں کوچز اور ٹرینر کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کیلئے خصوصی کام کریں گے تاکہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سامنے آنیوالے فٹنس اور فیلڈنگ کے مسائل پر قابو پایا جاسکے اور جولائی میں دورہ سری لنکا کیلئے اسی کیمپ سے بہترین قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائیگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/04/2014 - 13:37:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں