سپرماڈل صوفیا خان نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اشارہ دے دیا
ہفتہ 19 اپریل 2014 12:36
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) پاکستان فیشن انڈسٹری پرراج کرنے والی سُپرماڈل صوفیا خان المعروف ( فیا خان ) نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا گرین سگنل دیدیا۔ سُپرماڈل نے سال 2014ء اور2015ء میں فیشن کے ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی بہترین اننگز کھیلنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ پاکستان اورپڑوسی ملک بھارت کے معروف فلم میکراداروں نے مرکزی کرداروں کی پیشکش کی گئی ہے جس کے معاملات طے ہونے پرجلد ہی حمتی شکل دی جائے گی۔
واضح رہے کہ مغربی ڈانس فارمز پرعبوررکھنے والی سانولی حسینہ جرمن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ پاکستان میں ماڈلنگ کے علاوہ میزبانی کے شعبے میں بھی خوب کامیابی حاصل کیں۔’’ایکسپریس‘‘ کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صوفیا خان نے بتایا کہ فنی سفر2007ء سے جرمنی میں شروع ہوا۔(جاری ہے)
برلن میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ڈانس کی مختلف اقسام کی تربیت حاصل کی اورپھرباقاعدہ استاد کی حیثیت سے سٹریٹ ڈانس، ہپ ہاپ اوربالی ووڈ کی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کیا۔
اسی دوران ایک جرمن فلم میں اداکاری کی آفرہوئی تواداکاری کرنے کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔جرمنی میں کام کے بہترین مواقع میسرتھے لیکن مجھے پاکستان میں رہ کراورپاکستان کے لیے کچھ کرنا تھا۔ اس جذبے کے ساتھ پاکستان آئی تھی۔ مجھے بچپن سے ہی شوبز کی دنیا پسند تھی۔ اسی لیے جب یہاں آئی توفیشن انڈسٹری میں کام کرنے کاموقع ملا۔
ریمپ پرپہلی کیٹ واک کی اورملنے والے رسپانس نے فیشن انڈسٹری میں میرے روشن مستقبل کی نوید سنائی۔ مجھے فیشن انڈسٹری میں پاکستان کے بہترین ڈریس ، جیولری ڈیزائنرز ، ہیئراسٹائلسٹ، میک اپ آرٹسٹ اورفوٹوگرافروں کے ساتھ کام کرنے کاموقع ملا۔ پاکستان فیشن انڈسٹری کی نمائندہ کی حیثیت سے ملک اور بیرون ملک ہونیوالے فیشن شوز میں حصہ لیا اورہرجگہ پاک وطن کا نام روشن کیا۔ اس وقت پاکستان فیشن انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی فیشن انڈسٹریوں میں کیا جا رہا ہے۔ ہمارے ہاں ہونیوالے فیشن ویک کی خبریں دنیا بھرکے معروف اخبارات میں شائع کی جارہی ہیں۔ دیکھا جائے تویہ ہماری فیشن انڈسٹری کی بہت بڑی کامیابی ہے۔جہاں تک بات پاکستان اوربھارتی فلمی دنیا کی ہے تومیں چند برس قبل ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے مجھے ممبئی جانے کا موقع ملا۔
اس دوران بالی وڈ کے بہت سے سپراسٹارز ، ڈائریکٹر اورفلم پروڈیوسرزکے انٹرویوکرنے کا موقع ملا۔ اس دوران مجھے بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکارانیل کپورنے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی، لیکن میں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔ پاکستان میں بھی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی مگرفلموں کی کہانی اورکرداراس قدر جاندار نہ تھے کہ میں ان کوقبول کرتی۔ انھوں نے مزید بتایاکہ پاکستان میں اب اچھی فلمیں بننے کا رجحان شروع ہوا ہے۔مجھے بھی اچھے پراجیکٹس کے لیے پیشکش کی جارہی ہیں جن کے معاملات طے پاجانے کے بعد بڑی اسکرین پراپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کروں گی۔ جہاں تک بات ٹی وی سیریلز میں کام کرنے کی ہے تومیرا مزاج ڈراموں میں کام کرنے کا نہیں لگتا۔ اس لیے میری کوشش ہوگی کہ ڈراموں کے مقابلے فلموں میں کام کرنے کوترجیح دونگی۔
ایک سوال کے جواب میں صوفیا خان نے بتایا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی نئی اننگزشروع ہوئی ہے اورابھی انٹرنیشنل معیار کی فلمیں بننے کا آغازہواہے۔ مگرایک بات طے ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے اور آنے والے چند برسوں میں پاکستان کا نام دنیا کی بہترین فلم انڈسٹریوں میں شامل ہو گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ