پنجاب کی بیورو کریسی عجیب طریقے سے کام کرتی ہے،تین سال سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے ‘ لاہورہائیکورٹ،عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عزیز بھٹی ٹاؤن کے ٹاؤن میونسپل آفیسر حارث جلیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

جمعہ 18 اپریل 2014 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے عزیز بھٹی ٹاؤن کے ٹاؤن میونسپل آفیسر حارث جلیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ 3سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے، پنجاب کی بیورو کریسی عجیب طریقے سے کام کرتی ہے۔جمعہ کے روز جسٹس خالد محمود خان نے ٹھیکیدار محمد غفور کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ٹھیکیدار محمد غفور نے 3سال قبل تاج پورہ اتوار بازار میں شیڈ زاوردیگر تعمیراتی کام سر انجام دئیے جس کے ٹی ایم اے عزیز بھٹی ٹاؤن نے48لاکھ روپے ادا کرنا تھے ۔28لاکھ روپے کے واجبات ادا کر دیئے گئے جبکہ 20لاکھ ادا نہیں کئے جا رہے۔معزز عدالت نے 3برس قبل واجبات کی ادائیگی کیلئے دی گئی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا مگر ابھی تک درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سماعت کے دوران جسٹس خالدمحمود خان ین ریمارکس دئیے کہ پنجاب کی بیورو کریسی عجیب طریقے سے کام کرتی ہے،3سال سے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنا افسوسناک امر ہے اور یہ وطیرہ بنا لیا گیا ہے ۔ عدالت نے ٹی ایم او کو توہین عدالت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے28اپریل کوریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں