کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ایک ہو گئی ہیں، عمران خان
تازہ ترین : 1
کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ایک ہو گئی ہیں، عمران ..

کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ایک ہو گئی ہیں، عمران خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چیرمین نیب کے تقرر پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مک مکا ہو گیا ہے اور دونوں جماعتیں کرپشن کے مقدمات سے جان چھرانے کے لیے بغل گیر ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ جمہوریت بدعنوانی کے بدنما سائے میں آگے بڑھ رہی ہے جب کہ عوام حکمرانوں کا احتساب اور مخلص قیادت چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیرمین نیب کے تقرر پر پیپلزپارٹی کے وکیل نے حکومت ہی کی وکالت کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس معاملے پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں مک مکا ہے اور دونوں جماعتیں کرپشن کے مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے بغل گیر ہوئی ہیں۔واضح رہے گزشتہ دن وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں پرویز مشرف،طالبان سے مذاکرات اور تحفظ پاکستان بل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 18/04/2014 - 20:49:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں