لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس54.56پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5514.93 پربندہوا

جمعہ 18 اپریل 2014 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس54.56پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5514.93 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر100کمپنیوں کا کاروبارہوا۔23کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 21مپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ56کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل32لاکھ300 حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سلک بنک لمیٹڈ کے 17 لاکھ17ہزارحصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3لاکھ4 ہزار500 حِصص۔جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے1 لاکھ85ہزار حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 6روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت11.39 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں