بورڈ کے آئین میں ترامیم کیلئے کمیٹی کے دو ممبران کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے ملاقات

جمعہ 18 اپریل 2014 18:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں ترامیم کیلئے کمیٹی کے دو ممبران نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے ملاقات کی ۔ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کرنے والوں میں بورڈ کی آئینی کمیٹی کے دو اراکین سابق جسٹس فقیر محمد کھوکھراور سابق جسٹس جمشید علی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پی سی بی کے موجودہ آئین میں ترامیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ جلد از جلد آئین کو حتمی شکل دے کر نئے آئین کے تحت پی سی بی کے انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ بورڈ کے انتخابات کیلئے تیزی سے پیشرفت کی جا رہی ہے اور پی سی بی کے چوتھے اجلاس کے دوران احمد شہزاد فاروق رانا ایڈووکیٹ کی پی سی بی کے الیکشن کمشنر کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں