الیکشن ٹربیونل نے پی پی 175قصور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا

جمعرات 17 اپریل 2014 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) الیکشن ٹربیونل لاہور نے پنجاب کے حلقہ پی پی 175قصور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا۔الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم ملک نے پی پی 175میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس حلقے سے ناکام امیدوار محمد الیاس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے دھاندلی کرکے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انتخابی عملے کی ملی بھگت سے مسترد ووٹ بھی گنتی میں شامل کرائے ۔

عدالت سے استدعا ہے کہ دوبارہ گنتی کے احکامات صادر کئے جائیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک محمد غلام حسین اعوان کی سربراہی میں قائم کمیشن کو قصور کے حلقہ پی پی 175میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں