وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پرداجل کینال میں پانی کی فراہمی، نہریں 6 ماہ بہتی رہیں گی،پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے پچاد میں 4 کروڑ روپے کی لاگت سے 204 ہینڈ پمپ لگائے جائیں گے،ضلع راجن پور میں قحط سالی نہیں ، گندم کی فصل بہترین ہونے سے کاشتکارخوشحال ہوئے، ڈی سی او راجن پور

جمعرات 17 اپریل 2014 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر داجل نہر میں محکمہ انہار 24 گھنٹے میں پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا اور چھ ماہ تک نہریں بہتی رہیں گی ،علاقہ پچاد میں پانی کی کمی کانوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔جن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکام بھی شامل ہیں ۔

ڈی سی او نے بتایاکہ محکمہ انہار نے داجل کنال میں پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے 24گھنٹوں میں انشاء اللہ پانی دستیاب ہوگا ۔اور 6ماہ تک یہ مسلسل نہریں چلتی رہیں گی۔ ڈی سی اونے بتایا کہ علاقہ پچاد جہاں پانی کڑوا ہے ان علاقوں میں 4 کروڑ روپے کی لاگت سے 204ہینڈ پمپ لگائے جارہے ہیں ۔اسی طرح یونیسیف بھی ان علاقوں میں ہینڈ پمپ لگا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقہ پچاد واٹر سپلائی بند ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے ۔ اور محکمہ پبلک ہیلتھ سے تفصیل مانگ لی اور ان کو جلد ہی چالو کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے خود علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں ۔ ڈی سی اونے کہاہے کہ ضلع راجن پور میں کسی قسم کی کوئی قحط سالی کی کوئی صورتحال نہیں ہے ۔

اللہ کے فضل وکرم سے ضلع راجن پور میں گندم کی فصل بہترین ہونے سے لوگ خوشحال ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہابتایا کہ چند لوگ پہاڑی علاقوں سے گندم کی کٹائی اور محنت مزدوری کے سلسلے میں سفر کر کے میدانی علاقوں میں رہائش پذیر ہوئے ہیں ۔ اور یہ خانہ بدوش گندم کی کٹائی کے فوراً بعد واپس پہاڑی علاقوں میں چلے جاتے ہیں ۔تمام صورتحال تسلی بخش ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں