پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل نے سال 2014-15کیلئے تقریبا 90لاکھ کے بجٹ اور اسپورٹس کلینڈر کی منظوری دیدی
بدھ 16 اپریل 2014 21:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل نے سال 2014-15کیلئے تقریبا 90لاکھ کے بجٹ اور اسپورٹس کلینڈر کی منظوری دیدی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کی میٹنگ کمیٹی روم پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آبادمیں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت فیڈریشن کے صدر ظفر اقبال اعوان کی۔ اجلاس میں تمام الحاق شدہ یونٹ نے شرکت کی اجلاس میں سال 2014-15کے لیے تقریبا 90لاکھ کے بجٹ کی منظور ی دی گئی اور اسپورٹس کلینڈر کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت قومی بیچ نیٹ بال چیمپین شپ کی میزبانی سندھ کو دی گئی جو مئی 2014میں کراچی میں ہوگی۔
قومی خواتین نیٹ بال چمپئن شپ کی میزبانی پنجاب کو دی گئی جو کہ نومبر 2014ء کو لاہور میں ہوگی۔ قومی مینز نیٹ بال چمپئن شپ کی میزبانی کے پی کے کو دی گئی جو مارچ 2015میں ایبٹ آباد میں ہوگی۔(جاری ہے)
قومی جونئیر نیٹ بال چمپئن شپ کی میزبانی بلوچستان کو دی گئی جو کہ اپریل 2015میں کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔نیشنل امپائرنگ کورس کی میزبانی اسلام آباد کو دی گئی جو جون 2014میں ہوگا۔
ساؤتھ ایشین نیٹ بال چیمپین شپ کرانے کی بھی منظوری دی گئی جو کہ اسلام آباد میں 23جون سے شروع ہوگی۔اس کے علاوہ آرمی کے دو کھلاڑیوں نواب خان اور عدنان انجم اور بلوچستان کے احمد خان پر پابندی اٹھالی گئی ان پر قومی کھیلوں میں پابندی لگائی گئی تھی۔اجلاس میں سیکریٹری رپورٹ بھی پیش کی گئی جسے اپرسئیشن کے ساتھ منظور کی گئی اور ساتھ ہی منٹس کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل سید امیر حمزہ گیلانی کے لئیے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئی۔اجلاس میں نیٹ بال کے قومی کیمپ لگانے کے لئیے بھی منظوری دی گئی جو اسلام آباد میں مئی 2014میں لگایا جائے گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار