پی سی بی کا سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رہورڈزکی بطورفیلڈنگ کنسلٹنٹ مختصر دورانیے کیلئے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ ،بورڈ نے جونٹی رہورڈزکو آئندہ ورلڈکپ تک فیلڈنگ کوچنگ کی پیشکش کی ،مختصردورانیے کیلئے کوچنگ کی حامی بھرلی ‘ پی سی بی ذرائع ۔ تفصیلی خبر

بدھ 16 اپریل 2014 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رہورڈزکی بطورفیلڈنگ کنسلٹنٹ مختصر دورانیے کیلئے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی نے سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رہورڈزکی بطورفیلڈنگ کنسلٹنٹ مختصر دورانیے کیلئے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں موجود سابق لیجنڈ فیلڈرجونٹی رہورڈزسے رابطہ کرکے انہیں آئندہ ورلڈکپ تک فیلڈنگ کوچنگ کی پیشکش کی ہے لیکن انہوں نے مختصردوراینے کیلئے کوچنگ کی حامی بھرلی ہے۔ انہوں نے دوماہ کیلئے ذمہ داریاں نبھانے کا کہا ہے ۔بورڈ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے دوماہ کے طویل کوچنگ کیمپ لگانے کے بارے میں حکمت عملی بنا رہا ہے جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ اے ٹیم اور انڈر 19ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی فیلڈنگ ٹپس دی جائیں گی۔جونٹی رہورڈز کی بطور فیلڈنگ کنسلٹنٹ تقرری کا اعلان جلد متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں