وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماوٴں کی ملاقات

بدھ 16 اپریل 2014 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ایوان وزیراعلیٰ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے نجف عباس سیال،ایم این اے محمد عارف چوہدری ،ایم پی اے محمد عون عباس، ایم پی اے رانا جمیل حسن خان،مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا اکرام ربانی اورمسلم لیگ(ن) برطانیہ لائرز ونگ کے چوہدری عنصر محمود شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ منتخب نمائندے اورمسلم لیگ(ن) کے رہنما عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اورعوام کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔وزیراعلیٰ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا اکرام ربانی کو اینٹی کرپشن پنجاب کا وائس چےئرمین مقرر کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں