ملک کوبہترطریقے سے نہیں چلایاجارہا ،حکمران ملک کی تنزلی کا باعث ہیں ‘ لاہور ہائیکورٹ،پنجاب کی جیلیں منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکی ہیں،وزیر اعلیٰ کو بتائیں انکی بیورو کریسی کیا کر رہی ہے ‘ جسٹس فرخ عرفان ،پنجاب کی جیلوں میں نشہ کرنے والے ملزمان کی بحالی مراکز قائم کرنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت ،سیکرٹری ایکسائز کی درخواست مسترد

بدھ 16 اپریل 2014 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کی جیلوں میں نشہ کرنے والے ملزمان کی بحالی مراکز قائم کرنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں پنجاب کی جیلیں منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکی ہیں،حکمران ملک کی تنزلی کا باعث ہیں ،اینٹی نارٹکس فورس منشیات فروشوں سے سودے بازی کرتی ہے ۔بدھ کے روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے کیس کی سماعت کی ۔

عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب کی جیلوں میں نشہ کرنے والے افراد کی بحال کیلئے مراکز قائم کئے جانے چاہئیں لیکن حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔ پنجاب سیکرٹری ایکسائز نے عدالت میں رپورٹ پیش کی اور کہا کہ اسکے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

معزز عدالت نے سیکرٹری ایکسائز کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب کوبتائیں کی انکی بیوروکریسی کیا کررہی ہے ،پنجاب کی جیلیں منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکی ہیں ۔

اینٹی نارٹکس فورس منشیات فروشوں سے سودے بازی کرتی ہے ۔دنیا ترقی کر رہی ہے اور ہم تنزلی کی طرف جارہے ہیں ۔حکمران ملک کی تنزلی کا باعث ہیں ،ملک کوبہترطریقے سے نہیں چلایاجارہا ۔عدالت نے سختی سے ہدایات دیں کہ آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ پیش نہ کی گئی تو سیکرٹری ایکسائز کو معطل کر دیا جائے گا ۔ عدالت نے مزید سماعت 30اپریل تک ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں