لاہور، چڑیا گھر میں جانوروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید ہسپتال بنانے کا فیصلہ

بدھ 16 اپریل 2014 20:33

لاہور، چڑیا گھر میں جانوروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید ہسپتال بنانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید ہسپتال بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، پانچ کنال رقبے پر تعمیر ہونیوالے ہسپتال پر لاگت کا تخمینہ ساڑھے چار کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نعیم بھٹی کے مطابق ہسپتال میں ایکسرے ، پوسٹمارٹم ،فرسٹ ایڈ ،آپریشن تھیٹر ،ڈائیگناسٹک لیب ،سرجیکل وارڈ، بورڈنگ ‘ برڈ کیج ،میت سکیشن سمیت دیگر سہولیات بھی ہوں گی ۔ہسپتال میں ڈاکٹرز روم ، اینیمل کچن اور فوڈ کٹنگ اور پارکنگ ایریاز بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں