شہباز شریف کی توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں اورمحنت ضرور رنگ لائے ..
تازہ ترین : 1

شہباز شریف کی توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں اورمحنت ضرور رنگ لائے گی‘ سربراہ چینی وفد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) چین کے انرجی پلاننگ ورکنگ گروپ کے وفد کے سربراہ زینگ یوکنگ نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی توانائی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ قومی جذبے اورعزم کے ساتھ کام کررہے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی مخلصانہ کاوشیں اورمحنت ضرور رنگ لائے گی اورتوانائی سیکٹر میں پاک چین تعاون سے پاکستان کے عوام کولوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی۔

انہوں نے شاندار میزبانی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آکر ہمارے وفد کے اراکین کو بہت خوشی ہوئی ہے اورلاہورواقعی ایک خوبصورت شہرہے۔ملاقات کے دورا ن انتہائی خوشگوار ماحول میں توانائی کے منصوبوں پرتیزر فتاری سے آگے بڑھنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اورچینی وفد کے سربراہ نے اپنی نشست سے اٹھ کر وزیراعلیٰ کا روایتی انداز میں شکریہ ادا کیاجس پر وزیراعلیٰ بھی اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اورچینی وفد کی لاہور آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

وقت اشاعت : 16/04/2014 - 19:56:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں