وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر پولیس نے 14سالہ لڑکی سے زیادتی کرنیوالے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا

بدھ 16 اپریل 2014 16:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) جنوبی چھاؤنی بھٹہ چوک کے قریب 14سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بھٹہ چوک کے قریب جعلی پیر غلام رسول نے علاج کیلئے آنے والی 14سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جعلی پیر کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔ ایس پی کینٹ سرفراز ورک کے مطابق 14سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے جعلی پیر غلام رسول کو بدھ کے روز گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں