ڈی سی او ہاؤس کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تین فیڈرز سے کنکشنز دینے کا انکشاف ،تیسرے کنکشن کیلئے خصوصی طور پر محکمے کے خرچ سے 150میٹر تار بھی فراہم کی گئی

منگل 15 اپریل 2014 22:28

ڈی سی او ہاؤس کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تین فیڈرز سے کنکشنز دینے کا انکشاف ،تیسرے کنکشن کیلئے خصوصی طور پر محکمے کے خرچ سے 150میٹر تار بھی فراہم کی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی رہائشگاہ پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تین فیڈرز سے کنکشنز دینے کا انکشاف ہوا ہے ، تیسرے کنکشن کیلئے خصوصی طور پر محکمے کے خرچ سے 150میٹر تار بھی فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی جی او آر میں واقع رہائشگاہ ڈی سی او ہاؤس کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے تین فیڈرز سے کنکشنز دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔

تینوں کنکشنز جی او آر سب ڈویژن کی طرف سے فراہم کئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی سی او ہاؤس کو دو کنکشنز وی آئی پی فیڈرز جبکہ ایک لوکل فیڈر سے دیا گیا ہے ۔ تیسرے کنکشن کی فراہمی کے لئے خصوصی طور پر محکمے کے خرچ سے 150میٹر تار بھی فراہم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں