اقتدار سنبھالا تو ہوش کے ساتھ طوطے بھی اڑ گئے،شہباز شریف
تازہ ترین : 1
اقتدار سنبھالا تو ہوش کے ساتھ طوطے بھی اڑ گئے،شہباز شریف

اقتدار سنبھالا تو ہوش کے ساتھ طوطے بھی اڑ گئے،شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء)الحمرا میں منعقدہ تقریب کے دوران اچانک ہونیوالی لوڈ شیڈنگ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھولے وعدے یاد دلا دئیے،شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اقتدار سنبھالا تو ہوش کے ساتھ طوطے بھی اڑ گئے۔الحمرا ہال میں منعقدہ تقریب جب اپنے عروج پر پہنچی تو اچانک بجلی بند ہونے سے ہال میں اندھیرا چھا گیا اور شرکا ء نے شور مچانا شروع کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فوری لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنا حکومت کے بس میں نہیں لیکن اس پر قابو پانے کیلئے دن رات کام جاری ہے ۔الیکشن کے دوران لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے وعدے کئے تاہم جب ہم اقتدار میں آئے تو پتہ چلا کہ اس کیلئے تو اربوں ڈالرز درکار ہیں تو ہمارے ہوش بھی اڑ گئے اور طوطے بھی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ میں اگلے ماہ اپنے مخالفین کو نندی پور لیکر جاؤں گا اور دکھاؤں گا کہ 6 ماہ میں اس منصوبے سے بجلی پیدا کررہے ہیں اور میں کہتا ہوں اپنا دور مکمل ہونے تک اس ملک سے اندھیرے ختم کردیں گے

وقت اشاعت : 15/04/2014 - 19:56:25

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • haider ali Says : 16/04/2014 - 14:28:11

    jnb ye 5 saal sy iqtdaar main hain inho ne tb kuch nai kia to ab kya krain gy ye sb

    Reply to this comment
  • ند یم کی رائے : 15/04/2014 - 22:30:50

    شهباز شریف ایک اچها لیدر هیی اس کو ملک کا وزیرے اعظم هونا چھا یحے

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں