قومی کرکٹرز سعید اجمل اور محمد حفیظ نے مستقبل کے اسٹار زکھلاڑیوں کی تلاش شروع ..
تازہ ترین : 1
قومی کرکٹرز سعید اجمل اور محمد حفیظ نے مستقبل کے اسٹار زکھلاڑیوں کی ..

قومی کرکٹرز سعید اجمل اور محمد حفیظ نے مستقبل کے اسٹار زکھلاڑیوں کی تلاش شروع کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) قومی کرکٹرز سعید اجمل اور محمد حفیظ نے مستقبل کے اسٹار زکھلاڑیوں کی تلاش شروع کر دی ، سعید اجمل فیصل آباد میں ”لائل پور ٹیلنٹ ہنٹ“کے نام سے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لے رہے ہیں اور انہیں تربیت دینے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ۔ دوسری جانب سرگودھا میں محمد حفیظ ”اسکلز ٹو شائن“نامی پانچ روزہ کیمپ شروع کر رکھا ہے ۔

سعیداجمل بالخصوص اسپن گیندبازوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پیش پیش ہیں جبکہ حفیظ پاکستان انڈر19 کے سابق کوچ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ منصور رانا کے ساتھ سرگودھا میں ہیں۔ سرگودھا میں ٹرائلز کے بعد اب ان کھلاڑیوں کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ لگایاجارہاہے جس میں منصور رانا ذمہ دار ہوں گے جبکہ پاکستان کے سابق فیلڈنگ کوچ اور حال ہی میں قومی خواتین ٹیم کی کوچنگ کرنے والے محتشم رشید بھی ان کے ساتھ ہیں۔

اس حوالے سے منصور رانا نے بتایا کہ اس کیمپ میں چالیس سے پچاس لڑکوں کو اگلے پانچ روز تک بھرپور تربیت دی جائے گی جس میں صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کی مشقیں ہوں گی جبکہ شام کے سیشن میں نیٹ پر بلے بازوں اور گیندبازوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ اگر پاکستان کے دیگر تجربہ کار کھلاڑی بھی سعید اجمل اور محمد حفیظ کی پیروی کریں، تو مستقبل کے لیے پاکستان کو کئی باصلاحیت کھلاڑی میسر آ سکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 15/04/2014 - 17:26:36

قارئین کی رائے :

  • کی رائے : 15/04/2014 - 21:56:32

    Zama staso page der khwah de.

    اس رائے کا جواب دیں
  • Yasir Hasan Says : 15/04/2014 - 19:35:04

    Its funny... Mohammad Hafeez training day rahay hain...

    Reply to this comment
  • waqar ahmed کی رائے : 15/04/2014 - 17:53:12

    That great by these.inshAllah pakistan vl get new and great talent

    اس رائے کا جواب دیں
  • اشفاق احمد کی رائے : 15/04/2014 - 17:36:22

    بہت اچھی روایت کا آغاز ہے بقول احمد فراز شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں