موجودہ دور کے تھیٹروں پر طوائفوں اور مخصوص ٹھرکی افراد کا قبضہ ہے‘زارا اکبر

منگل 15 اپریل 2014 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء ) نامور اداکارہ زارا اکبرنے کہا ہے کہ موجودہ دور کا تھیٹر تباہ و برباد ہو چکا ہے جس کے زیادہ ذمہ دار دیہاڑی باز پروڈیوسر اور نا اہل ڈائریکٹرہیں ،تھیٹر زوال کا شکا ر ہے ا چھی فیملیاں ڈرامہ دیکھنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

15اپریل 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ تھیٹر کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ نام نہاد طوائف ٹائپ کی اداکارائیں اور ان کے ٹھرکی قسم کے عاشق نامراد ہیں جو اپنی من پسند کی اداکاراوٴں کو ہٹ کروانے کے لئے پیسے کا بے دریخ استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سینئر اداکاروٴں کی حق تلفی ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کہ حقیقی فلمی تھیٹر کی واپسی کے لئے سینئر اداکاراوٴں پر مشتمل کمیٹی بنا کر فن اور فنکار کے لئے بہتر اقدامات کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں