پنجاب حکومت کی یقین دہانی، اداکار محمود خان نے احتجاج ختم کردیا
تازہ ترین : 1
پنجاب حکومت کی یقین دہانی، اداکار محمود خان نے احتجاج ختم کردیا

پنجاب حکومت کی یقین دہانی، اداکار محمود خان نے احتجاج ختم کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء)فلم ،ٹی وی اوراسٹیج کے سینئر اداکار محمود خان نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پراپنا احتجاج ختم کردیا ،ان کے علاج کے اخراجات وزیر اعلیٰ پنجاب برداشت کرینگے،مالی امدادبھی کرینگے۔پارلیمانی سیکریٹری برائے ثقافت پنجاب رانا ارشد نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر اداکار محمود خان سے ملاقات کی ،انہوں نے اداکار محمود خان کو یقین دلایا کہ ان کے وظیفے میں کٹوتی ختم کر دی جائے گی ، مالی امداد کے ساتھ تمام تر علاج کے اخراجات وزیراعلیٰ پنجاب خود ادا کریں گے،اس موقع پر محمود خان نے جیو نیوز اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/04/2014 - 23:18:50

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں