ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ ،سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کا دورہ کیا

پیر 14 اپریل 2014 17:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ کیااور منڈی میں بنائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اسلام آباد منڈی میں بم دھماکے کے بعد لاہور کی سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے اور منڈ ی میں 16 سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ منڈی میں مزید کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے منڈی کے آڑھتیوں اور سبزی و پھل فروشوں کو ہدایت کی کہ وہ منڈی میں پڑی کسی بھی مشتبہ چیز کو ہاتھ مت لگائیں بلکہ سیکیورٹی اداروں کو اس کی اطلاع کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آڑھتیوں سے مزید کہا کہ وہ منڈی میں آنے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے منڈی میں صفائی ستھرائی کا جائزہ بھی لیا اور منڈی میں اشیاء خوردونوش ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ڈومیسائل برانچ کینٹ کچہری کا دور ہ کیا۔ اے سی کینٹ راؤ امتیاز نے ڈی سی او لاہور کو ڈومیسائل اجراء کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی سی او لاہور نے ڈومیسائل برانچ میں بہتر انتظامات نہ ہونے اور کام کی رفتار سست ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈومیسائل برانچ کے عملہ کو وارننگ دی اور برانچ میں انتظامات کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں