کامیاب مذاکرات، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی

پیر 14 اپریل 2014 16:23

کامیاب مذاکرات، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) پنجاب حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملز ایسو سی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ حکومت نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ فلور ملز کو صرف ایک ایجنسی چیک کر سکے گی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے اختیارات گرفتاریوں اور چھاپوں پر ان کا موقف مان لیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ آئندہ بہتر طریقے سے گندم کی خریداری ہو گی۔ فلور ملز مالکوں کے تحفظات دور کریں گے۔ اس سے پہلے فلور ملز نے مطالبات منظور نہ ہونے پر آج ہڑتال کر دی تھی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے پانچ روز سے تین گھنٹے کی علامتی ہڑتال کر رہی تھی تاہم فلور ملز نے آج سے آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی جس کے باعث،، اوپن مارکیٹ میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا۔

(جاری ہے)

شہریوں کو آٹے کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین کے مطابق اس دوران دکانداروں نے ذخیرہ اندوزی کر لی اور مہنگے داموں آٹا فروخت کرتے رہے۔

پنجاب حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملز ایسو سی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔

حکومت نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ فلور ملز کو صرف ایک ایجنسی چیک کر سکے گی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے اختیارات گرفتاریوں اور چھاپوں پر ان کا موقف مان لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ آئندہ بہتر طریقے سے گندم کی خریداری ہو گی۔ فلور ملز مالکوں کے تحفظات دور کریں گے۔ اس سے پہلے فلور ملز نے مطالبات منظور نہ ہونے پر آج ہڑتال کر دی تھی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے پانچ روز سے تین گھنٹے کی علامتی ہڑتال کر رہی تھی تاہم فلور ملز نے آج سے آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی جس کے باعث،، اوپن مارکیٹ میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا۔ شہریوں کو آٹے کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین کے مطابق اس دوران دکانداروں نے ذخیرہ اندوزی کر لی اور مہنگے داموں آٹا فروخت کرتے رہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/218742#sthash.jjs6Bvzr.dpuf

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں