حکومت ایک مرتبہ پھر 12 اکتوبر کی طرف جا رہی ہے،2014ء حکومت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ..
تازہ ترین : 1
حکومت ایک مرتبہ پھر 12 اکتوبر کی طرف جا رہی ہے،2014ء حکومت کیلئے خطرناک ..

حکومت ایک مرتبہ پھر 12 اکتوبر کی طرف جا رہی ہے،2014ء حکومت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، شیخ رشید ،نواز شریف فوج کو نشانہ بنانے والے وزرا ء کا نوٹس لیں،عمران خان سے ملکر 11 مئی کو انتخابی دھاندلیوں کیخلاف احتجاج کرینگے

لاہور/شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2014ء حکومت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، نواز شریف فوج کو نشانہ بنانے والے وزرا ء کا نوٹس لیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مل کر 11 مئی کو انتخابی دھاندلیوں کیخلاف احتجاج کریں گے۔ وزیراعظم مذاکرات کے دوران بیرونی دوروں میں مصروف ہیں۔

لگتا ہے کہ حکومت مذاکرات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ موجودہ حکومت اور فوج میں پیدا ہونی والی دوریوں سے کئی حادثات جنم لے سکتے ہیں۔ شیخوپورہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت ایک مرتبہ پھر 12 اکتوبر کی طرف جا رہی ہے۔ موجودہ حکومت کو امریکہ کی طرف سے چار نکاتی ایجنڈہ دیا گیا ہے کہ خطے میں بھارت کی خواہش کے مطابق دوستی رکھی جائے، کشمیر اور پانی کا حق مانگنے سے گریز کیا جائے اور دنیا کی عظیم ترین فوج کو طعنے دلوائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے تمام ائیر پورٹ اور امیگریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کا سمجھوتہ ہو چکا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ پرویز مشرف فوج کا حصہ نہیں ہے یہ بات بالکل غلط ہے۔ مشرف فوج کا ہی حصہ ہے۔ اگر مشرف کے ساتھ سے فوج کو ہٹا دیا جائے تو مشرف کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔ شیخ رشید نے سیاسی پارٹیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر غریب کو اس کا حق دینا ہے تو تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو جائیں۔ اگر سیاسی پارٹیاں اسی طرح الگ الگ رہی تو نواز شریف کا مقصد پورا ہو جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/04/2014 - 22:51:51

قارئین کی رائے :

  • zubair Says : 14/04/2014 - 11:44:33

    Sheikh sb ab PMLN chore k boht pachata rahay han .......... apki jali cuti sun k lagta he k ap k liay paliment man najoomi ki aik position honi chayee bc man pichlay boht arsay se daik raha hon pap her aglay do mahinay hakoomat k liay mushkil qarar daitay han ............ ha ha ha ha ha ............ ap or ap jaisay boht se politicians isi intezar man han k fooj hi aya tou hamain usi ki baghal man jaga malay gi ...... Tumari apni ability ye he k tum Railway k minister rahay bt jo halat tumnay us aik mehkmay ki ki he wo sara qoum janti he aik mehkmah tou tum se theak nai chal saka or tum TV pe baith k poori qoum or mulk chalanay k mashwaray kaisi besharmi se daitay ho.............. ??????????

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں