بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جارہی ،جون تک 4250میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائیگی‘ عابد شیر علی،سابقہ حکومت نے اربوں روپے کک بیکس کی صورت میں وصول کئے اور سسٹم کو تباہ کر دیا ‘وزیر مملکت برائے پانی و بجلی ۔ تفصیلی خبر

اتوار 13 اپریل 2014 20:30

دیپالپور /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی کرپشن کے باعث بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ، بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جارہی ہے جون تک 4250میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی جس سے موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

دیپالپور میں گرڈ اسٹیشنر کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ گڈو پاور پروجیکٹ،اوچ پاور پلانٹ اورنندی پور پاور پروجیکٹ سے آئندہ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی سابقہ حکومت نے اربوں روپے کک بیکس کی صورت میں وصول کئے اور سسٹم کو تباہ کر دیا موجودہ کی حکومت نے سسٹم کا قبلہ درست کر دیا ہے چائنہ نے حکومت پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے انرجی سیکٹر میں بتیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر نے کی یاد داہشت پر دستخط کئے ہیں تربیلہ ایکسٹینشن فور سے چودہ سو دس میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ اڑھائی سال میں جبکہ داسو پاور پروجیکٹ سے پینتالیس سو میگا واٹ بجلی کا منصوبہ بھی تیار ہے دیامیر ، بھاشا ڈیم ،کے لئے زمین حاصل کرنے کے لئے پچیس ارب روپے جاری کر دئیے گئے ہیں ،گدانی پاور پروجیکٹ میں کوئلہ سے چھ ہزار چھ سو میگا واٹ بجلی کا منصوبہ چائنہ کی مدد سے اسی سال شروع کر دیا جائے گا کسانوں کو چودہ روپے کی بجائے دس روپے چونتیس پیسے فی یونٹ کے فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے گی علاوہ ازیں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے سے زائد نہ ہوگا بجلی چوروں کی اب ہمارے معاشرے میں کوئی گنجائش نہ ہے بجلی چوروں کے معاملے پر میڈیا کے ساتھ پر انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں صحافیوں کی حق سچ کی زبان اب نہیں رک سکتی ،پی ایم ایل این صحافیوں کے ساتھ ہے جبکہ گیلپ سروے میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ماضی کی حکومتوں نے دس سال میں وہ نہیں کیا جو ہم نے دس ماہ میں کر دکھایااٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی نحوست کے سائے براہ راست کسانوں اور صنعت کاروں پر پڑ رہے تھے نواز شریف نے پیپلز پارٹی کا پانچ سو ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ کا گند ختم کیا جس کے باعث سترہ سو میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں