ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر میں مزید اضافہ ،تعطیل کے روز بھی لوڈ شیڈنگ عروج پر رہی

اتوار 13 اپریل 2014 18:39

ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر میں مزید اضافہ ،تعطیل کے روز بھی لوڈ شیڈنگ عروج پر رہی

لاہور/نارووال/گوجرانوالہ/نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ،تعطیل کے روز بھی شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ عروج پر رہی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل پیداوار10100میگا واٹ جبکہ اسکے مقابلے میں طلب بڑھ کر 12200میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گئی ۔ ہائیڈل سے 2820‘ تھرمل سے1130اور آئی پی پیز سے 6150میگا واٹ بجلی حاصل ہوئی ۔ اتوار کی تعطیل کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا اور مختلف شہری علاقوں میں 10سے 12جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 14سے 16گھنٹے ریکارڈ کیا گیا ۔ نارووال میں ہر دو گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں