یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خواجہ سراؤں کو بھی مختلف کورسزکیلئے داخلہ دینے کا فیصلہ

اتوار 13 اپریل 2014 15:43

یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خواجہ سراؤں کو بھی مختلف کورسزکیلئے داخلہ دینے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء)صوبائی حکومت نے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خواجہ سراؤں کو بھی مختلف کورسزکے لئے داخلہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،خواجہ سراء اپنی مرضی کے مطابق فیشن ڈیزائننگ ، ڈریس میکنگ،کمپیوٹر اینڈ گرافکس ، ڈیزائننگ ، ککنگ اینڈ بیکنگ کے کورسز کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کورسز کا دورانیہ 5ماہ کے ہوگا ۔کورس کرنے والی ہر خاتون کو ماہوار 2ہزار روپے وظیفہ بھی فراہم کیاجارہاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں