قیادت نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال کرنے کیلئے لاہور میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ کر لیا، چاروں صوبوں کے عہدیداروں سے خط و کتاب بھی بلاول ہاؤس لاہور سے کی جائیگی

اتوار 13 اپریل 2014 15:43

قیادت نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال کرنے کیلئے لاہور میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ کر لیا، چاروں صوبوں کے عہدیداروں سے خط و کتاب بھی بلاول ہاؤس لاہور سے کی جائیگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) قیادت نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال کرنے کیلئے لاہور میں ڈیرے لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ، چاروں صوبوں کے عہدیداروں سے خط و کتاب بھی بلاول ہاؤس لاہور سے کی جائیگی ،قیادت کی رواں ماہ لاہور آمد کے پیش نظرعہدیداروں کی طرف سے تیاریاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پارٹی کو فعال کرنے کیلئے قیادت نے کراچی سے بلاول ہاؤس لاہور منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ملک بھر میں تمام عہدیداروں سے خط و کتاب بھی یہیں سے کی جائے گی اورملک بھر میں پارٹی کے امور لاہور سے چلائے جائیں گے ۔

دوسری طرف قیادت کی رواں ماہ لاہور آمد کے پیش نظر عہدیداروں کی طرف سے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں ملاقاتوں کا شیڈول مرتب کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت کی طرف سے ماضی میں اعلانات کے باوجود لاہور نہ آنے کیوجہ سے کارکنوں میں تاحال کوئی جوش و جذبہ نہیں دیکھا جارہا ۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ اگر قیادت نے پارٹی کو فعال کرنا ہے تو انہیں لاہور میں ڈیرے ڈالنے ہوں گے اور مستقل مزاجی سے آگے بڑھنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں