مالک مکان نے کئی ماہ سے کرا ئے کی عدم ادائیگی پر سینئر اداکار محمود خان کے گھر کو ..
تازہ ترین : 1
مالک مکان نے کئی ماہ سے کرا ئے کی عدم ادائیگی پر سینئر اداکار محمود ..

مالک مکان نے کئی ماہ سے کرا ئے کی عدم ادائیگی پر سینئر اداکار محمود خان کے گھر کو تالا لگا دیا ،کسمپرسی کا شکار سینئر اداکار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء)مالک مکان نے کئی ماہ سے کرا ئے کی عدم ادائیگی پر سینئر اداکار محمود خان کے گھر کو تالا لگا دیا جسکے بعد اداکار اور اسکے اہل خانہ در بدرکی ٹھوکریں کھانے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کے ذریعے تین دہائیوں سے فن کی خدمت کرنے والے سینئر اداکار محمود خان ان دنوں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

محمو دخان جگر ،شوگر سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں اور کام نہ کرنے کی وجہ سے انکے گھر میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے ۔ محمود خان نے گزشتہ دنوں لاہور پریس کلب کے باہر حکومت کی طرف سے ملنے والے دس ہزار کے وظیفے میں پانچ ہزار کمی کرنے پر احتجاج کیا تھا لیکن اسکے باوجود انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ احتجاج کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نیمحمود خان سے رابطہ کر کے مالی امداد کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس وعدے کو بھی عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا ۔ بتایا گیا ہے کہ کئی ماہ سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے محمود خان کے گھر کو تالہ لگا دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 13/04/2014 - 15:19:09

اپنی رائے کا اظہار کریں