پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 16 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 16 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا جلاس بروز بدھ 16 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس کی صدارت فیڈریشن کے صدر کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان کریں گے ۔

اجلاس میں تمام الحاق شدھ ممبران شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آخری جنرل کونسل میٹنگ کی منٹس کی منظوری ، فیڈریشن کی کارکردگی رپورٹ برائے سال 2013 ء پیش کی جائے گی، فیڈریشن کی آڈٹ اکاوئنٹ اسٹیٹ مینٹ برائے سال 2013 پیش کی جائے گی اور سال 2014-2015کا متوقع بجٹ پیش کیا جائے گا جبکہ چودہویں قومی نیٹ بال چیمپین شپ (مرد اور خواتین ) کی میزبانی کا فیصلہ کیا جائے گااور قومی بیچ نیٹ بال چیمپین شپ 2014 ء کی میزبانی بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔

اس کے علاوہ جوئینر قومی نیٹ بال چمپئن شپ (گرلز اینڈ بوائز) کی میزبانی بھی دی جائے گی۔نیٹ بال امپائیرنگ اینڈ کوچنگ کورس کے لئیے جگہ کا تعین کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ساوتھ ایشین نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت اور میزبانی کے بارے میں مشاروت کی جائے گی۔ اجلاس میں بہترین کارکردگی کے ایواڈ بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں