پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیموں کے مابین سیریزاکتوبرمیں یواے ای میں کھیلی جائیگی

ہفتہ 12 اپریل 2014 15:58

پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیموں کے مابین سیریزاکتوبرمیں یواے ای میں کھیلی جائیگی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیموں کے مابین 2ٹیسٹ میچوں ،3ون ڈے انٹرنیشنل اورایک ٹی ٹونٹی میچ کی سیریزاکتوبر2014ء میں یواے ای میں کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے مابین واحدٹی ٹونٹی میچ3اکتوبرکودبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔

(جاری ہے)

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریزکا پہلا میچ 5 اکتوبر کوشیخ زیدکرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں،دوسرامیچ 8اکتوبرکوشارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں اورتیسرامیچ 10اکتوبرکوشیخ زیدکرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلاجائے گا۔جبکہ2ٹیسٹ میچوں کی سیریزکاپہلامیچ20اکتوبرکودبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اوردوسراٹیسٹ 28اکتوبرکوشیخ زیدکرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں