بھارتی فلمساز اداروں کے پاکستان میں پروڈکشن ہاؤس بنانے کیلیے رابطے شروع

ہفتہ 12 اپریل 2014 12:42

بھارتی فلمساز اداروں کے پاکستان میں پروڈکشن ہاؤس بنانے کیلیے رابطے شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) بالی ووڈ کے فلمساز اداروں نے مغربی ممالک میں رجسٹریشن کروانے کے بعد پاکستان میں بھی پروڈکشن ہاؤسزبنانے کے لیے مقامی پروڈکشن ہاؤسز سے رابطے شروع کردیے ۔ اس سلسلہ میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے فلم ساز ادارے یش راج فلمزنے امریکا میں رجسٹریشن ہونے کے بعد پاکستان میں ’’ یش راج فلمزپاکستان ‘‘ کے نام سے ادارہ بنانے کے لیے ٹیم کا انتخاب کرلیا ہے جب کہ دوسرے معروف بھارتی فلمساز ادارے بھی اس حوالے سے پاکستان میں پروڈکشن ہاؤس چلانے والے پروڈیوسروں سے مل کر کام کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بالی ووڈ کے فلمسازاداروں نے پاکستان میں بھارتی فلموں کے بزنس کومد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ 2 برس سے اس فارمولے کو عملی شکل دینے کے لیے کام شروع کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پاکستان اوربھارت کے بڑے پروڈکشن ہاؤسز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی دبئی، لندن سمیت دیگر مقامات پرملاقاتیں ہوچکی ہیں۔اس سلسلہ میں سب سے پہلا قدم یش راج فلمز نے اٹھایا ہے۔

دوسری جانب فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں نے پاکستان میں بالی ووڈ کے فلمسازاداروں کے قیام پر کہا ہے کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے، پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہت سی پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکومت کی طرف سے بھارتی فلمساز اداروں کو کام کرنے کی اجازت مل گئی تو اس سے پاکستان میں بڑے پیمانے پرفلمسازی کاعمل شروع ہوگا اوربے روزگار افرادکو روزگارملے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں