لاہور،9 ماہ کے بچے پر مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس

ہفتہ 12 اپریل 2014 12:02

لاہور،9 ماہ کے بچے پر مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) لاہور میں سوئی گیس اور پو لیس ٹیم پر حملے کے الزام میں ملوث 9 ماہ کے بچے کی عبوری ضمانت کی درخواست پولیس کے بیان کے بعد واپس لے لی گئی ۔ عدالت نے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ نو ماہ کے موسیٰ پر پولیس پر حملہ ، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں تھانہ مسلم ٹائون میں مقدمہ درج ہوا تھا جس پر موسیٰ اور اس کے گھر والوں نے 12 اپریل تک عبوری ضمانت کروائی تھی ۔

(جاری ہے)

مدت ضمانت ختم ہونے پر موسیٰ اور اس کے گھر والے سیشن عدالت میں پیش ہوئے تو پولیس نے موقف پیش کیا کہ 9 ماہ کے بچے پر نہ تو مقدمہ درج کیا اور نہ ہی یہ ہمیں مطلوب ہے جس پر بچے کے وکلا نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی ۔ موسی ٰ کے وکلا نے عدالت میں بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا اور کہا کہ اسی بچے کو ہی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کو اور رنگ دینا چاہتی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر بغیر سوچے سمجھے مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او مسلم ٹاؤن کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں