پنجاب کے وزرا اور افسران کی 35 نئی گاڑیوں کیلئے سوا 6 کروڑ جاری

ہفتہ 12 اپریل 2014 11:35

پنجاب کے وزرا اور افسران کی 35 نئی گاڑیوں کیلئے سوا 6 کروڑ جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) پنجاب حکومت نے وزرا، مشیروں اور اعلیٰ افسروں کیلیے 1300سی سی پاور کی35نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے ضمنی بجٹ سے 6کروڑ 26لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے 2014 ماڈل کی ٹویوٹا کرولا جی ایل آئی (1.3L) کی خریداری کے لیے رقم جاری کی۔ گاڑیوں کی خریداری پر60.515ملین، ٹیکس کی مد میں1.383ملین اور ٹرانسپورٹیشن کی مد میں 0.752ملین روپے کے اخراجات ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری کیلیے رواں مالی سال کے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں تھی لہٰذا رقم ضمنی بجٹ سے لی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں