پنجاب بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے میں یکساں لائسنس بننے شروع ہو جائیں گے،آئی جی پنجاب نے یکساں لائسنس کے ڈیزائن فائنل کر کے سی ٹی او لاہور کو اس کی ذمہ داری سونپ دی

جمعہ 11 اپریل 2014 19:23

لاوہر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے پنجاب بھر میں ایک ہی طرزکے کمپیوٹر ائزڈ ڈرائیو نگ لائسنس جولائی کے پہلے ہفتے میں بننے شروع ہو جائیں گے۔ اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب خان بیگ نے لوکل ڈرائیونگ لائسنس اورانٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے ڈیزائن کو حتمی شکل دیدی ہے جس کا ڈیزائن اور فیچر تمام اضلاع میں یکساں ہو گا ۔

پنجاب بھر کے اضلاع کا ڈرائیونگ سسٹم سنٹرلائزڈ ہو گا اور لائسنس ویرفیکیشن آن لائن ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

سہیل چوہدری نے کہا کہ پنجاب بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے میں یکساں طرز کے ڈرائیونگ لائسنس بننا شروع ہو جائیں گے جس کی آن لائن ویریفکیشن ہو سکے گی۔پنجاب بھر میں جاری ہونے والے یکساں لائسنس کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز آئی جی پنجاب خان بیگ نے لوکل اور انٹر نیشنل لائسنس کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ لائسنس کی تیار ی میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تعاون حاصل ہے۔ آئی جی پنجاب خان بیگ نے پنجاب بھر میں جاری ہونے والے یکساں طرز کے لائسنس کی تمام تر ذمہ داری سی ٹی او لاہور کو سونپ دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں