دہشتگردی کی حالیہ لہر، نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

جمعہ 11 اپریل 2014 16:50

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء)ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے باعث نماز جمعہ سخت سکیورٹی میں ادا کی گئی ،نمازیوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے دیا گیا جبکہ حساس مساجد کے اطراف میں پارکنگ ممنوعہ قرا ر دی گئی ۔

(جاری ہے)

حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں پولیس کی سکیورٹی کے علاوہ مساجد انتظامیہ نے اپنے طور پر بھی حفاظتی انتظامات کئے ۔ اہم مساجد کے قریب سے گزرنے والی شاہراہوں کو بیرئیر لگا کر بند رکھا گیا اورانکے اطراف میں گاڑیوں کو بھی پارک کرنے کی اجازت نہ دی گئی ۔حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پولیس افسران خود مساجد کے اطراف میں پٹرولنگ کرتے رہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں