پاک فوج کی ملک کیلئے بڑی قربانیاں ہیں ، حکومت اور فوج کے درمیان کوئی خلیج نہیں ہے،چوہدری محمد سرور

جمعہ 11 اپریل 2014 16:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) گورنر پنجاب چودہری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاک فوج کی ملک کے لئے بڑی قربانیاں ہیں ، قوم کو فوج پر فخر ہے،حکومت اور فوج کے درمیان کوئی خلیج نہیں ہے،فوج سمیت پاکستان کے تمام ادارے قابل احترام ہیں، امید ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام کریں گے،مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،طالبان سنجیدگی سے مذاکرات کا عمل جاری رکھیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں ۔

جمعہ کے روز لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کیمپس میں سترہویں مڈ کیئر مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی خواہش ہے کہ طالبان کیخلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

حالیہ واقعات کے پیچھے دیکھنا ہوگا کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اگر طالبان ملوث ہیں تو پھر مذاکرات اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے۔

طالبان بھی سنجیدگی سے مذاکرات کا عمل جاری رکھیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ملک کے لئے بڑی قربانیاں ہیں جس پر قوم کو فوج پر فخر ہے،حکومت اور فوج کے درمیان کوئی خلیج نہیں ہے،فوج اور حساس ادارے سب حکومت کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کر رہے ہیں ۔فوج سمیت پاکستان کے تمام ادارے قابل احترام ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں