اداکارہ ثناء امید سے ہو گئیں،کچھ ماہ کیلئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی، ثناء پنے دوسرے بچے کو کراچی میں ہی جنم دیں گی، ان کے شوہر فخر امام اور فیملی بہت خوش ہیں

جمعرات 10 اپریل 2014 22:22

اداکارہ ثناء امید سے ہو گئیں،کچھ ماہ کیلئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی، ثناء پنے دوسرے بچے کو کراچی میں ہی جنم دیں گی، ان کے شوہر فخر امام اور فیملی بہت خوش ہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثناء امید سے ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق فلم سٹار ثناء دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں جو ان دنوں کراچی میں موجود ہیں جس بنا پر کچھ ماہ کیلئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ ثناء پنے دوسرے بچے کو کراچی میں ہی جنم دیں گی۔

(جاری ہے)

ان کے شوہر فخر امام اور فیملی بہت خوش ہیں۔ دونوں کی خواہش ہے کہ اللہ پاک ہمیں بیٹے کی نعمت سے نواز چکا ہے اب ہمیں بیٹی کے روپ میں رحمت عطا کرے۔ قبل ازیں ثناء نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبانی کر رہی تھیں اور کچھ ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف تھیں۔ بچے کی پیدائش کے بعد ہی شوبز سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں