لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ،ایل ایس ای 25 انڈیکس47.34پوائنٹس کے اضافہ کیساتھ 5429.96 پر بند ہوا

جمعرات 10 اپریل 2014 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس47.34پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5429.96 پر بند ہوا ۔مارکیٹ مجموعی طور پر102کمپنیوں کا کاروبارہوا۔33کمپنیوں کے حصص میں اضافہ15کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ54کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل28لاکھ65 ہزار500حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ6لاکھ74ہزار500حصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے3لاکھ27 ہزار500 حِصص۔ جبکہ دیوان سلمان فائبر لمیٹڈ کے2 لاکھ90ہزار حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت21.05روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.76 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں