سراج الحق نے جماعت اسلامی کے امیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا

بدھ 9 اپریل 2014 19:44

سراج الحق نے جماعت اسلامی کے امیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سراج الحق نے جماعت اسلامی کے امیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں نومنتخب امیر کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق امیرمنورحسن ، لیاقت بلوچ سمیت دیگرمرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، ، حلف برداری کی تقریب کے بعد پارٹی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد دی جبکہ سابق امیر منور حسن اور مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے گلے مل کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو جماعت اسلامی کے ارکان نے نئے امیر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اکثریت نے جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کے مقابلے میں سراج الحق کو نیا امیر منتخب کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں