14سالہ لڑکی کے اغواء کیس میں ملزم کو ضمانت مسترد ہونے پراحاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

بدھ 9 اپریل 2014 17:48

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے فیکٹری ایریا سے 14سالہ لڑکی کے اغواء کیس میں ملزم سلطان بادشاہ کی ضمانت مسترد کر دی جس پر اسے احاطہ عدالت سے گرفتارکر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم اس کیس میں مفرور تھا جبکہ اس کیس میں ایک خاتون سائرہ اور مشتاق کو 14‘14قید کی سزا کا حکم سنایا جا چکا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں