راشد لطیف کا قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکار
تازہ ترین : 1
راشد لطیف کا قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکار

راشد لطیف کا قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے ٹیم کے چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ راشد لطیف نے کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھال کر کسی تنازعے میں الجھنا نہیں چاہتا، کسی سے گلہ شکوہ نہیں، دعا ہے کہ پاکستان کرکٹ نجم سیٹھی کی سربراہی میں ترقی کرے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے 26 فروری کو اظہرخان کی جگہ راشد لطیف کو چیف سلیکٹر نامزد کیا تھا اور راشد لطیف کو یکم اپریل سے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنی تھیں۔

وقت اشاعت : 09/04/2014 - 14:37:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں