پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے مختلف ٹورز کا اعلان کردیا

بدھ 9 اپریل 2014 13:28

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے مختلف ٹورز کا اعلان کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مختلف ٹورز کا اعلان کردیا گیا، گرین شرٹس رواں برس جولائی اگست میں سری لنکا کا دورہ کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ شاہینوں کے لئےاگلے سیزن کی مصروفیات کاانتظام کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


نجم سیٹھی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم رواںبرس آئی لینڈرز کے دیس کا رخ کرے گی جہاں ٹی ٹوئنٹی کے نئےتاجدار سے پنجہ آزمائی کی جائے گی، سری لنکا سے فراغت کے کے بعد گرین شرٹس متحدہ عرب امارات میں پڑاؤ ڈالیں گے جہاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز ستمبر سے دسمبر کےدوران ہوگی۔


چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کےمطابق پاکستان سپر لیگ یو اے ای میں اگلے برس جنوری میں کرائی جائے گی،جب کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے شاہین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا رخ فروری میں کریں گے۔ س

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں