گنیز ورلڈ ریکارڈ نے یوتھ فیسٹیول میں قائم ہونے والے عالمی ریکارڈز کی تصدیق کردی‘وزیر کھیل پنجاب،انسانی پرچم بنانے کے لئے دو گواہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے طریقہ کار کو تسلی بخش قرار دیا ، نجی ٹی وی چینل نے غیر ملکی اشارے پر پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش کی،کارروائی کرینگے،رانا مشہود کی پریس کانفرنس
منگل 8 اپریل 2014 22:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ گینزورلڈ ریکارڈ نے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں قائم کئے گئے ریکارڈ کی تصدیق کر دی ہے جو ناقدین کے منہ پر طمانچہ ہے، پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء میں اب تک 48لاکھ افراد شرکت کر چکے ہیں اورعالمی ریکارڈزکے قائم ہونے سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا مگر یہ کاوشیں میر جعفر اور میر صادق کو پسند نہ آئیں اور دشمن ملک کے ایجنڈے کو پورا کرتے ہوئے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کر دیا،جو قابل مذمت ہے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمدنے کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے گھناؤنی سازش کسی غیر ملکی اشارے پر کی جس کے ثبوت مل چکے ہیں۔(جاری ہے)
سپورٹس بورڈ پنجاب اس کیخلاف قانونی کارروائی کررہا ہے اور اس سلسلے میں پیمرا کو بھی آگاہ کیا جارہا ہے کہ متعلقہ نجی ٹی وی چینل کے ملک دشمن ایجنڈے کا نوٹس لیا جائے۔
صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ملک کی 67سالہ تاریخ میں کھیلوں کے شعبے کا بہت برا حال رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کھیلوں کی بحالی کے لئے 2012ء میں نوجوانوں کیلئے پنجاب یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں 32لاکھ افراد نے شرکت کی ۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے پاکستان دشمن عناصر کے ایماء پر یوتھ فیسٹیو ل کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت سے سچ کی ایک مرتبہ پھر فتح ہوئی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے قوم کو جو حقائق بتائے تھے ان کی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے بھی تائید کردی ہے اور اپنی ویب سائٹ پر آفیشل سٹیٹمنٹ بھی جاری کردی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک نجی چینل نے پنجاب یوتھ فیسٹیول اور گینزورلڈ ریکارڈز کے حوا لے سے جو سولات اٹھائے تھے ان کا جواب خود گنیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر دے دیا ہے ۔گینز بک ورلڈ ریکارڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے درمیان 2012ء،2013 میں معاہدہ ہوا تھا اوراب پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء کیلئے بھی معاہدہ ہوا ہے ۔صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم بنانے کے ریکارڈ کی تصدیق دو گواہوں لیوٹائی ٹین گبرئیل اور انتولیا ماریہ اوبریجہ سے کی ہے، ان گواہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے طریقہ کار کو تسلی بخش قرار دیا جس پر گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کو باضابطہ طور پر عالمی ریکارڈ تسلیم کیا ہے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء میں اب تک 33عالمی ریکارڈز قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے دیگر 32عالمی ریکارڈ کی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے تصدیق کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ موسم کی شدت کے باعث سپورٹس فیسٹیول کا انٹرنیشنل مرحلہ دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے پہلے مرحلے میں پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیم برطانیہ سے پاکستان آئی جبکہ فسٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھارت، آسٹریلیا اور نیپال کی ٹیمیں بھی پاکستان پہنچ چکی ہیں ، دوسرے مرحلے کا آغاز ستمبر میں ہوگا جس کی تفصیلات سے متعلق حمزہ شہباز شریف جلد ایک پریس کانفرنس کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کی بدولت دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں جس کا ثبوت امریکہ کی جانب سے ہمارے کبڈی کھلاڑیوں کو امریکہ لے جانا اور ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے دورہ کی دعوت ملنا ہے۔ انہوں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ضرور کی جائے مگر ملک اور اپنی یوتھ کو دنیا میں بدنام نہ کریں، اتنا بڑا ایونٹ آرگنائز کرنے پر یوتھ اور انتظامیہ تعریف کی مستحق ہے ۔تنقید برائے تنقید نوجوانوں کی دل شکنی کا باعث بنی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں