سنی لیون پاکستان میں اپنا مقدمہ جیت گئیں

منگل 8 اپریل 2014 16:49

سنی لیون پاکستان میں اپنا مقدمہ جیت گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) صوبہ پنجاب میں فل بورڈ ہونے کے بعد بین ہونے والی بالی ووڈ فلم ’’راگنی ایم ایم ایس ٹو‘‘ایک بارپھرسنسربورڈمیں پیش کی جائے گی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مذکورہ فلم کے امپورٹرنے فلم کی پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیاتھااورعدالت کے حکم پر دس روزکے اندرفلم کودوبارہ سنسربورڈ میں پیش کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ پنجاب فلم سنسربورڈاپنے فیصلے پرنظرثانی کرکے فلم کونمائش کی اجازت دے دے گا۔یادرہے کہ مذکورہ فلم کی نمائش صوبہ سندھ اوراسلام آباد میں ہوچکی ہے تاہم پنجاب فلم سنسربورڈ نے اسے فل بورڈکردیاتھااوراسکی نما ئش پرپابندی لگا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں