وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفاقی وزیربرائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 7 اپریل 2014 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی اموراوربین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وفاقی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکل دور سے گزررہا ہے ،معاشرے میں تحمل ،برداشت اور راوادری کوفروغ دینے کی ضرورت ہے ۔بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔خوشحال اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک دوسرے کی رائے کا احترام ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نکالیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں