عمر اکمل کا وارڈن کے بعد قذافی سٹیڈیم کے سیکیورٹی اہلکار سے پھڈا

پیر 7 اپریل 2014 18:04

عمر اکمل کا وارڈن کے بعد قذافی سٹیڈیم کے سیکیورٹی اہلکار سے پھڈا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) قومی بلے باز عمر اکمل کا ایک اور پھڈا ہو گیا۔ قذافی سٹیڈیم میں گاڑی داخل ہونے سے روکے جانے پر سیکورٹی اہلکار سے ان کی تلخ کلامی ہو گئی، کرکٹر کو گھٹنے ٹیکنا پڑے. لگتا ہے پاکستانی سٹار بلے باز عمر اکمل کے ستارے ایسے گردش میں آئے ہیں کہ نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ قومی کرکٹر کی گاڑی قذافی سٹیڈیم داخلے سے روکی گئی تو عمر اکمل کی پی سی بی سیکورٹی اہلکار سے تلخ کلامی ہو گئی۔

(جاری ہے)

کھلاڑی اپنی گاڑی پر ہی سٹیڈیم جانے کے لیے اصرار کرتے رہے جبکہ گارڈ کا موقف تھا کہ کسی کرکٹر کو سٹیڈیم میں گاڑی لانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس سے پہلے کہ معاملہ الجھ جاتا عمر اکمل کو گاڑی باہر پارک کرکے عام وِزٹرز کے راستے سٹیڈیم آنا پڑا اور وہ اپنی شادی کے کارڈ دے کر چلے گئے۔ عمر اکمل کے ستارے کچھ زیادہ ہی گردش میں ہیں۔ اس سے پہلے ان کا جھگڑا ٹریفک وارڈن سے ہوا جس پر انہیں حوالات کی ہوا کھانا پڑی، وہ پیشیاں بھی بھگت چکے ہیں۔ وارڈن سے پھڈا اور پھر ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست کے زخم ابھی ہرے ہی تھے کہ آج پھر عمر اکمل تلخ کلامی کے باعث میڈیا کی زینت بن گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں