اچھے اور مخلص لوگ اچھے لگتے ہیں ،اہلیان لاہور سے محبت ہے ‘ مدیحہ افتخار
تازہ ترین : 1

اچھے اور مخلص لوگ اچھے لگتے ہیں ،اہلیان لاہور سے محبت ہے ‘ مدیحہ افتخار

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ مجھے اچھے اور مخلص لوگ اچھے لگتے ہیں ، جھوٹ بولنے والوں سے کوسوں دور رہتی ہوں ، زندگی میں ہمیشہ سچ بولا اور لوگوں سے بھی سچ سننا پسند ہے اگر کوئی دھوکے سے مجھے بے وقوف بنانے کی کوشش کرتا ہے تو مجھے شدید غصہ آتا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پر اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں ۔ مجھے خدا نے ایسی صلاحتیں عطا کی ہیں جس سے مجھے آنے والے خطرے کا احساس ہو جاتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اہلیان لاہور سے محبت ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/04/2014 - 14:37:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں