وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی

اتوار 6 اپریل 2014 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے بھتیجے عزیز عباس کی دعوت ولیمہ کی تقریب انتہائی سادگی سے سر انجام پائی ۔اتوار کی رات کو جاتی امراء فارم ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب کے لئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ تقریب کے آغاز سے قبل اطراف میں وقفے وقفے سے سرچ آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ولیمے کی تقریب میں وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،سعودی شہزادہ منصور نصیر بن عزیز، خاتون اول کلثوم نواز، نصرت شہباز،حمزہ شہباز،سلمان شہباز، حسن نواز،چودھری شیر علی، عابد شیر علی، ، سلمان مجاہد،میاں یوسف عزیز، میاں طارق شفیع، میاں جاوید شفیع،،طارق حمید بٹ، عارف حمید بٹ، سہیل ضیاء بٹ، عمر سہیل ضیاء بٹ،میاں الیاس معراج، میاں یحی سراج، میاں فاروق برکت،ذوالفقار بلتی ،نبی احمد ورک کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ دعوت ولیمہ میں مہمانوں کی ون ڈش سے تواضع کی گئی جبکہ تقریب رات دس بجے سے پہلے ختم کر دی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں