طالبان قیدیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد گیلانی اور سلمان تاثیر خاندان اپنے بیٹوں کی رہائی کیلئے پر امید ،دونوں خاندان کے افراد اچھی خبر کیلئے بیتاب ہیں، عزیز وا قارب کے بھی اہل خانہ سے رابطے

اتوار 6 اپریل 2014 22:28

طالبان قیدیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد گیلانی اور سلمان تاثیر خاندان اپنے بیٹوں کی رہائی کیلئے پر امید ،دونوں خاندان کے افراد اچھی خبر کیلئے بیتاب ہیں، عزیز وا قارب کے بھی اہل خانہ سے رابطے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت اور حکومت کی طرف سے طالبان قیدیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر مرحوم کا خاندان اپنے بیٹوں کی رہائی کے لئے پر امید ہے ،دونوں خاندانوں کے افراد اچھی خبر کیلئے بیتاب ہیں جبکہ عزیز و اقارب بھی اس سلسلہ میں رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طالبان قیدیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد حکومت کی طرف سے اپنے قیدیوں کی رہائی کے مطالبے میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے صاحبزادوں کا نام لیے جانے پر دونوں خاندانوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے اور وہ اچھی خبر کے لئے بیتاب ہیں اور کسی وقت بھی اچھے خبر کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں