وزیراعلی سے برطانوی شہر والٹ ہام فاریسٹ کے میئر کی قیادت میں وفد کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال،راولپنڈی ،اسلام آباد میٹروبس منصوبہ 10ماہ میں مکمل ہو گا ، فیصل آباد اورملتان میں بھی میٹرو بس کی منصوبہ بندی کررہے ہیں‘شہباز شریف ، عوام کو آرام دہ ، سستی او رتیز رفتار سفری سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں ،میٹروبسوں پر روزانہ پونے 2لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں،پنجاب پولیس کی جدید خطو ط پر تربیت ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی میں برطانیہ کاتعاون لائق تحسین ہے:وزیر اعلی کی مئیر ندیم علی سے گفتگو،وزیر اعلی کی قیادت میں پنجاب نے مثالی ترقی کی ہے ،میٹرو بس پراجیکٹ عوامی خدمت کی اعلی مثال ہے‘مئیروالٹ ہام فاریسٹ
اتوار 6 اپریل 2014 18:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین عشروں پر محیط بہترین دوستانہ تعلقات قائم ہیں -برطانیہ پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے ،پنجاب پولیس کی جدید خطو ط پر تربیت ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی میں برطانیہ کاتعاون لائق تحسین ہے-برطانیہ کے عالمی ترقیاتی ادارے (ڈیفڈ) کے اشتراک سے فنی تعلیم کے فروغ کے پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے اور اس پروگرام کے تحت اب تک ہزاروں نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت فراہم کی گئی ہے- برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جو ملکی ترقی میں اپنا بھر پو رکردار اداکررہی ہے- وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار برطانوی شہر والٹ ہام فاریسٹ کے مئیر ندیم علی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا-صوبائی وزیر ماحولیات کرنل (ر) شجاع خانزادہ بھی اس موقع پر موجود تھے-ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات، پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کی ترقی ، خوشحالی اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہے جبکہ تعلیم ،صحت او ر سماجی ترقی کے دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں-جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے عمل کو مضبوط بنانے کیلئے خطے کی جدید فرانزک لیب قائم کی گئی ہے-انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری ایک بڑا چیلنج ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کو آرام دہ ، سستی او رتیز رفتار سفری سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے - لاہورمیں میٹروبس سروس کے منصوبے سے روزانہ پونے 2لاکھ مسافر مستفید ہورہے ہیں-لاہور کے بعد راولپنڈی -اسلام آباد میٹروبس سروس کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے-راولپنڈی -اسلام آباد میٹروبس کے منصوبے کو 10ماہ میں مکمل کیاجائے گا جبکہ فیصل آباد اورملتان میں بھی میٹرو بس سروس کے اجراء کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے جس کے باعث نہ صرف ملک میں روز گار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں بلکہ یورپی یونین کے ممالک میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمد ات میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے-حکومت جی ایس پی پلس کی سہولت کے سنہری موقع سے بھر پو رفائدہ اٹھائے گی او رتمام کنونشنز پر یورپی یونین کے سٹینڈرڈز کے مطابق عمل کیا جائے گا تا کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی مصنوعات یورپی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں-انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اورگارمنٹس کے شعبوں کی برآمدات بڑھنے سے یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ ہو گا،پاکستان کی صنعت ترقی کرے گی اورمعیشت بھی مضبوط ہوگی۔برطانوی شہر والٹ ہام فاریسٹ کے مئیر ندیم علی نے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی عوامی خدمت کے کاموں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب نے بے مثال ترقی کی ہے۔ پنجاب خصوصا لاہور کی مثالی ترقی نے ہمیں حیران کردیاہے- انہوں نے کہا کہ میٹروبس سروس ایک شاندار عوامی منصوبہ ہے - شہباز شریف نے عالمی معیار کامیٹرو بس جیسا بڑا منصوبہ انتہائی قلیل مدت میں مکمل کرکے عوامی خدمت کا نیا باب رقم کیاہے۔بلاشبہ میٹروبس پراجیکٹ عوامی وسائل عوام پر صرف کرنے کی شاندار مثال ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گزشتہ 24 گھنٹوں میں167 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ترجمان
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی